ڈینگی، پولیو کے خاتمے کیلئے شہریوں کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی:خواجہ عمران نذیر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی سمیت متعدی امراض کا پہلا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،مجتبیٰ شجاع الرحمان اور رانا سکندر حیات اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کی۔ اجلاس میں ڈینگی، دیگر متعدی امراض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے متعدی اور وبائی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کب تک لوگوں کے گھروں کے کولرز صاف کراتے رہیں گے، شہریوں کو خود ذمہ داری لینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ اور ملتان میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں بڑھانا ہوں گی۔اگرچہ ڈینگی کے کیس زیادہ نہیں رپورٹ ہو رہے تاہم انکی روک تھام کیلئے نظام کو موثر بنانا ہوگا۔دریں اثناءصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت کنٹری ہیڈ بی ایم جی ایف مائیکل گیلوے نے کی جبکہ وفد میں ڈاکٹر سیدہ راشدہ اور ڈاکٹر ارتضی شامل تھے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیٹر خضرافضال بھی موجود تھے۔صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے لاہور میں پولیو ویکسی نیشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 68 فیصد سے 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ہیلتھ سیکٹر مضبوط بنانا اولین ترجیح یے۔پنجاب کو پولیو سے پاک کرنا، وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے موثر منصوبہ بندی درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کاونٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ لاہور میں شفیق اباد اور خان کالونی میں پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔بی ایم جی ایف کے کنٹری ہیڈ مائیکل گیلوے نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔بی ایم جی ایف وفد نے لاہور میں کامیاب پولیو مہم چلانے پر محکمہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دی۔