سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں کی تکمیل ترجیح ہے :آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا پولیس سے متعلقہ سمری امور ، سمارٹ سیف سٹیز کی تکمیل، سپیشل برانچ کی آٹومیشن، دفاتر کی اپ گریڈیشن، پولیس لائنز کی تعمیر و مرمت پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس پر آئی جی پنجاب کی جانب سے سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، اے ڈی پی میں شامل 30 پولیس سٹیشنز کی تعمیر اسی مالی سال کے دوران مکمل کر لیں گے اور سنٹرز فار پبلک سیفٹی سمیت پولیس دفاتر میں میں ویٹنگ، کانفرنس و میٹنگ رومز کی سہولت فراہم کی جائے۔دریں اثناءپنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے فالج کا شکار بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 559 بچوں کے علاج معالجہ اخراجات کیلئے ایک کروڑ 67 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دئیے۔سیریبل پالسی کا شکار ہر بچے کو علاج معالجے کیلئے فی کس 30 ہزار روپے ملیں گےبچوں کو مذکورہ رقم سال 2024 پہلے تین ماہ جنوری تا مارچ اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔