مونس الٰہی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے راسخ الٰہی اور تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کیلئے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی،عدالت عالیہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔