آخری جائزے کیلئےشرائط پوری،IMFسے مذاکرات کافائنل راﺅنڈ شروع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے آخری جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کرلیں،آئی ایم ایف سے مذاکرات کافائنل راﺅنڈ پیر کو شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی گئی،مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے،مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان ،آئی ایم ایف کے دررمیان وفد کی سطح پر معاہدہ ہوگا، جائزہ مشن1.1ارب ڈالرزکی آخری قسط کےلئے سفارش کرےگا۔

دریں اثناحکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی ،ذرائع وزارت خزانہ نے کہا وفاق نے نجکاری کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھوڑنے کا پلان تیار کرلیا ،تقسیم کارکمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا،علاوہ ازیںحکومت نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی بھی کرادی،پلان کے تحت نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔