راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے ادارے تباہ ہوچکے، پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی ،سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، ادارے تباہ ہو چکے ، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا،مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی ،وکلاءتک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کےخلاف ہمارا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں دھاندلی کےخلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے،سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک سزا نہیں ہوئی۔
ادارے تباہ ،پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، عمران خان
















