لاہور(مرزا ندیم بیگ )چوہنگ کے علاقہ میں قتل ہونے والے بلاج ٹیپو قتل کے ملزمان تک پہنچنے کیلئے ڈی آئی جی آگنائزڈ کرائم برانچ کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے تھوڑے ہی وقت میں نہ صرف اصل حقائق پتہ کر لئے تھے بلکہ اس کیس میں ملوث احسن شاہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا تھا اس کے بعد جن ملزمان نے قتل کروایا تھا ان تک رسائی ہونے سے قبل ڈی آئی جی کو تبدیل کر دیا گیا اس کی جگہ انویسٹی گیشن ڈی آئی جی عمران کشور کو یہاں تعینات کر دیا گیا ،ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ڈی آئی جی لیاقت علی ملک جو کہ میرٹ پر کارروائی کرنے اور ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانے میں مشہور ہے اس پر اس کیس کے حوالے سے کافی پریشر تھا ،ایمانداری اور فرض شناسی ہی اس کی ٹرانسفر کا باعث بنی ،ڈی آئی جی کی سربراہی میں اس کی ٹیم نے جو ملزمان پکڑے تھے ان کی وجہ سے انکشافات ہوئے تھے کہ قتل کس نے کروایا اور کون کون اس میں ملوث تھا ، جس کے بعد اپنی مرضی کی ٹیم تشکیل دے کر اپنی مرضی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،بلاج کیس شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کو ریلیف دلانے کے لئے نئے ڈی آئی جی کو تعینات کروایا گیا ہے ،ابھی کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور ایک محنتی اور ایماندارآفسیر ہیں ان کی بطور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بہترین کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیںوہاں ایک اچھے کپتان کا رول ادا کیا لیکن بلاج کیس کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور چہ مگوئیاں ہو رہی ہیںکہ یہاں ٹرانسفر کسی اور وجہ سے کی گئی یہ ان کیلئے اب ایک بڑا چیلنج ہے کہ کس طرح شفاف اور میرٹ پر تفتیش کروا کر سرخرو ہوتے ہیںامید ہے کہ وہ یہاں بھی بہترین سربراہ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ذریعے تمام ملزمان کو گرفتار کروا لیں گے،اس بارے میں نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کریگا۔
ایمانداری و فرضی شناسی لیاقت علی کے تبادلے کی وجہ، بالاج قتل کے ملزموں کو ریلیف دلانے کیلئے نیا ڈی آئی جی تعینات
















