جاتے جاتے محسن سپیڈ مزید تیز،متعدد منصوبوں کاافتتاح،شعبہ صحت کا 42 واں منصوبہ آپریشنل

لاہور: ( خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی مسجد مےں تبرکات مقدسہ کےلئے نئے مےوزےم ،مزار اقبال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ ،شاہی قلعہ کی بےرونی دےوار کےساتھ بنائے گئے لاہور فورٹ کےفے کاافتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ کےلئے بنائے جانےوالے نئے میوزیم کے معیار کو سراہتے ہوئے نئے میوزیم میںتبرکات مقدسہ کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہداےت کردی،محسن نقوی نے کہا عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات کوبہترین جگہ پر محفوظ رکھناذمہ داری ہے،نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ علیحدہ محفوظ رکھا جائےگا۔

مزار اقبال کے بیرونی احاطے میں نئی ٹائلز ،ماربل لگانے اور اندرونی حصے کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہو گیا،وزےراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبال کی تعمےر وبحالی اور اپ گرےڈےشن کے کام کا معائنہ کیا،صوبائی وزرا کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی اور مزار اقبال پر حاضری کےلئے عقبی دروازہ استعمال کرنے کے اےس او پےزتیار کرنے کی ہداےت کردی۔

مزید برآںوزیراعلیٰ محسن نقوی کے 12 ماہ میں شعبہ صحت کا 42 واں منصوبہ آپریشنل ہو گیا،صرف 10 روز میں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹر مکمل کرکے افتتاح کردیا گیا، محسن نقوی نے کہا انتہائی کم وقت میں بہترین لیب و کولیکشن سنٹر کا قیام خوش آئند ہے،نئی لیب و کولیکشن سنٹر سے ادارے کو ریونیو بھی ملے گا،علاوہ ازیں وزےراعلیٰ محسن نقوی نے کھڑک سنگھ حوےلی اوراکبری محل کی اصل حالت مےں بحالی کے پراجےکٹ کاباقاعدہ آغاز کر دیا،کھڑک سنگھ حویلی ،اکبر ی محل کی بحالی سے سیاحت کے فروغ ملے گا،کمروں کو تزئین وآرائش کے بعد عوام کےلئے کھول دیا جائے گا،نائٹ ٹورز کا اہتمام کیا جائے گا۔