کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔ایک پروگرام کے دور ان میزبان کے سوال کے جواب پر باسط علی نے کہا کہ میرے خیال میں اگر پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے تو یہی وہ بہترین وقت ہے کہ رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے، اگر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو پھر چاہے کسی کو بھی کپتان بنا دیں۔ایک بار پھر کپتان کی تبدیلی پر باسط علی نے کہاکہ آپ نے بابر کو ہٹا کر ابھی ایک سیریز ہی کھیلی ہے، کرکٹ میں آپ کو بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے، شاہین کی پیس میں کمی آئی ہے، اگر شاہین سے ورلڈکپ میں پرفام نہیں ہوا تو آپ انھیں تب بھی کپتانی سے ہٹائیں گے لہذا میرا نئے چیئرمین کو مفت مشورہ ہے انہیں چاہیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رضوان کو کپتان بنا دیں۔
کرکٹ کو اوپر لیکر جانا ہے تو رضوان کو کپتان بنانے کا یہ بہترین وقت ہے،باسط علی
















