اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے نمک کی برآمد میں اضافے سے پاک امریکہ تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے،نگران حکومت کی قلیل مدت میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ و کاروبار کو سہولت دینے کےلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تحت پاکستان میں کھربوں ڈالر کی معدنیات کا شعبہ ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، نمک کی برآمد میں اضافے سے پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کمپنی مریکل سالٹ کلیکٹیو انکارپوریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا گزشتہ روز پی ایم ڈی سی اور مریکل سالٹ کے مابین دستخط ہونے والے جوائنٹ وینچر کے بعد پاکستان کی نمک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور امریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
انوار الحق کاکڑنے کہا منصوبہ اس بات کا مظہر ہے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مواقع موجود ہیں،ہمالیائی گلابی نمک پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد خوش آئند امر ہوگا،پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں شعبے کی ترقی کی نئی منازل طے کی جارہی ہیں،مریکل سالٹ کے وفد نے حکومت بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کمپنی کےساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















