اسلام آباد (مشرق نیوز) سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل جمعرات کو ٹاکرا ہوگا۔ پاکستان بلانڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبی میں 25فروری تک سنگل لیگ راﺅنڈ کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ میں شرکت کیلے قومی بلانڈ ٹیم بدھ کو متحدہ عرب امارات پہنچی جہاں سیریز میں پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہے جبکہ افتتاحی میچ کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسری جانب قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلے تمام پلیرز کافی پرجوش ہیں۔ میچ کا کوئی دباﺅ نہیں جبکہ سیریز میں پاکستان بہتر پرفارم کرےگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ کی ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور روایتی حریف کیخلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی مرتب کی ہے۔ سہ ملکی بلانڈ کرکٹ سیریز کا فانل 25فروری کو کھیلا جایگا۔ قومی اسکواڈ میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شہباز، فخر عباس، محمد سلمان، بدر منیر (ناب کپتان)، شاہ زیب حیدر، معین اسلم، بابر علی، مطیع اللہ، محمد راشد، محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔
سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا
















