تمام حالات میں امن کا قیام، کرائم کنٹرول پولیس کی اوّلین ترجیح ہے: آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ تمام حالات میں امن کا قیام اورجرائم کنٹرول پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکووں اور شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں آر پی اوز، سی پی او اور ڈی پی اوز کی کارکردگی شاندار رہی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کو مختصر عرصے میں خوبصورت انفراسٹرکچر، جدید ترین آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، نئے سیف سٹیز، سائبان، سمارٹ پولیس سٹیشنز، ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن ٹائم لائن میں مکمل کریں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی دیکھ بھال کیلئے موثر فنانشل سپورٹ سسٹم تشکیل دے دیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنزکی خوبصورتی اور ورکنگ کو برقرار رکھناسپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی، تھرمل کیمروں سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہو رکے علاقے جلومیں ٹرانس جینڈرز کے لئے تعمیر کی گئی تحفظ درسگاہ کا دورہ کیا،ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اس موقع پر موجود تھے،اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو تحفظ درسگاہ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان کے دورے پر آئے ڈچ ہاکی ٹیم پلئیرز اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔شائقین ہاکی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو اپنے درمیان پا کر پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈچ ہاکی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں نے گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی میچ کو پولیس شہداءکے نام منسوب کیا تھا، آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کیلئے ٹربیوٹ میچ منعقد کروانے پر لیجنڈ ہاکی پلئیر خواجہ جنید کی کاوش کو سراہا۔