پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک شوٹر دبئی سے گرفتار

لاہور:(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی اور قتل کی 6 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک شوٹر طیب اعجاز دبئی سے گرفتار کر لیا۔

خطرناک اشتہاری طیب اعجاز کو لے کر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئی ، طیب اعجاز کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ۔