لاہور ( )سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 164خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران165مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور7 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر مواد برآمد کر لیا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں رحیم شاہ'حسنین معاویہ'مرتضی حسن' عثمان 'رحمت 'عثمان سعید اور کاشف ندیم شامل ہیں' تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان' القاعدہ اورلشکرجھنگوی سے ہے۔
مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری منڈی بہائوالدین 'بہاولپور'لاہور'گوجرانوالہ'جھنگ'میانوالی ' لیہ ' ساہیوال اورمیانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
ترجمان نے کہا دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 7ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا -
سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار
















