معیاری علاج دور دراز علاقوں کے شہریوں کا بھی حق ہے:محسن نقوی

لاہور،رحیم یار خان: (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رحیم یار خان آمد،افسروں کےساتھ ائیر پورٹ سے عام وین میں سفر کرتے ہوئے شیخ زید ہسپتال پہنچے ۔

محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی، کارڈیالوجی یونٹ اور گائنی یونٹ کا افتتاح کیا،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کو 80روز کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈ کیا گیا،سہولتوں کا معیار لاہور کے نجی ہسپتالوں سے بہتر ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے معیار کو سراہتے ہوئے محکمہ تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کو شاباش دی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہارحیم یار خان میں ایسا بہترین ہسپتال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ڈاکٹرز ، نرسز اب ہسپتال کا خیال رکھیں، علاج معالجے کی معیاری سہولتیں رحیم یار خان جیسے دور دراز علاقوں کے شہریوں کا بھی حق ہے،الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی،منصوبوں پر باقی ماندہ کام اگلی حکومت کرے گی۔