لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا 13 واں اجلاس منعقدہوا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر قیادت صحت سہولت پروگرام میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات لائی گئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں کابینہ نے صحت کارڈ کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اہم فیصلے کرکے ابھی بھی صحت سہولت پروگرام میں موجود خرابیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ ہم سیاسی لوگ نہیں اسلئے صرف اور صرف عوام کا بھلا چاہا۔ ہم صحت سہولت کارڈ کو صرف اور صرف پنجاب کے غریبوں تک مختص کرنا چاہتے ہیں۔
صحت سہولت پروگرام میں 50 فیصد تک اخراجات کم کر دیئے:ڈاکٹر جاوید اکرم
















