9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو بندوبست 4گنا زیادہ ہو گا،محسن نقوی


لاہور :(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گرو مانگٹ روڈ گلبرگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیسن ویئر ہاوس کے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیکل ویئر ہاوس کا دورہ کرکے ادویات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سٹور کرنے کے نظام کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے کہا ادویات کو سٹورکرنے کا جدید نظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھاگیا ،ادویات کی محفوظ انداز میں بروقت سپلائی کیلئے نظام اہم کردارادا کرےگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہااب 9مئی جیسے واقعات دہرانے کی کوشش کی گئی توبڑاسخت رد عمل آئے گا،واقعات سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہے،انتخابات پر کوئی اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے،ملک 9مئی جیسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا نہ ہی اجازت دیں گے، عوام گمراہ کرنے والوں سے بچیں،پرامن احتجاج حق ہے ،کوئی نہیں روکے گا،9مئی کی طرح کے کام کریں گے تو بندوبست 4گناہ زیادہ ہو گا۔

دریں اثناجی ا و آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہورڈویژن کانیا آفس بن گیا ،وزیراعلیٰ نے افتتاح کرکے نئے کمشنر آفس کا معائنہ کیا ،محسن نقوی نے کہا نئے کمشنر آفس کولاہور کی بہترین ومرکزی جگہ پر منتقل کیا گیا ،عوام کو سہولت ہوگی،انتظامی افسر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور دروازے کھلے رکھیں۔