لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پنجاب بھر کے قیدیوں نے پسندیدہ امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کرلیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے جیل خانہ جات کو خط لکھا گیا تھا،پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔
سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹ کا عمل مکمل کرا کرپوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دئیے ،آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا ،رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا ،سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کرشفاف عمل کو متنازع بنایا جارہا ہے۔
پنجاب میں صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کا حق رائے دہی کا استعمال
















