لاہور:(سپورٹس رپورٹر)حافظ عمران بٹ صدر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (AWF) کے ایگزیکٹو ممبر نے گزشتہ روز تاشقند، ازبکستان میں ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔
سہیل جاوید بٹ میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ نومبر میں منیلا، فلپائن میں کرانے کا فیصلہ کیا،2025میں یوتھ اور جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کویت میں ہوگی۔
یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ نومبر میں کرانے کا فیصلہ
















