تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان،مصباح الحق نے تجویز دیدی

کراچی :(ایم این پی)تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان، سابق کرکٹرمصباح الحق نے تجویز دیدی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا میرے خیال میں مختلف فارمیٹ میں مختلف کپتان میں کوئی قباحت نہیں، فارمیٹ کے مطابق ذمہ داریاں تقسیم کرنا اچھی بات ہے، جب آپ بڑے فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں تو مختصر فارمیٹ پھر ملائی کی طرح ہے، ٹیسٹ کرکٹ کبھی ختم نہیں ہو گی، ہاں ٹی 20کی وجہ سے ون ڈے کی کشش کم ہو جائے گی۔

مصباح الحق نے کہاکھلاڑی کپتانی آہستہ آہستہ سیکھتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے وسائل ہیں ٹی 20میں حاوی ہو سکتے ہیں، ویسٹ انڈیز کی کنڈیشن پاکستان کیلئے مختلف نہیں ہو گی۔

سابق کپتان نے کہا ایڈہاک ازم نقصان دہ ہے،ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیگ کا این او سی نہیں دینا چاہیے تھا لیکن اگر بڑا ایونٹ نہیں تو کھیلنے دیں، لیگ کیپالیسی پیپر پربنانے کی بجائے حالات کو دیکھ کر این او سی دیا جائے،ایس پی ایل میں سندھی ایمرجنگ پلیئرز کا ہونا کافی مفید ہے۔