”پھر سیٹی بجے گی“ علی ظفر کی 5 سال بعد PSLمیں واپسی

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پھر سیٹی بجے گی، کھیل جمے گا، علی ظفر کی 5 سال بعد PSLمیں واپسی ہوگئی۔

علی ظفر رواں سال آفیشل طور پر پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا ترانہ گائیں گے،تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹس سمیت خود گلوکار کی جانب سے بھی کی گئی ،پی ایس ایل کے انسٹاگرام اکاونٹ سے علی ظفر کی جاری کردہ مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے گلوکار پیانو پر دھن بجا رہے ہیں جبکہ کیپشن میں عندیہ دیا گیا لیگ کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی ۔

علی ظفر نے کیپشن میں لکھا سیٹی تو بجے گی، علی ظفر اپنے جادوئی انداز میں پی ایس ایل کے نویں سیزن کے ترانے کےلئے تیار ہیں۔