شیخوپورہ :فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،غیر معیاری570لٹردودھ،10کلو کھجوریں تلف

شیخوپورہ (داﺅد احمد خان مشوانی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں کی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے خوراک سے منسلک 76 کاروبارکا معائنہ کیا اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 199,000روپے جرمانہ، ایک کاروبار کوعارضی طور کام کرنے سے روک دیا گیا، اس کے علاوہ مختلف دکانوں سے خو راک کے نمونے بھی لیے گئے۔

لوگوں کو خالص دودھ کی فراہمی کو یقنی بنا نے کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر 83,690 لیٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا ، کارروائیوں کے دوران غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ 570لٹردودھ ،8 کلو زائد المیعاد اشیاءخوراک , 450ناقص انڈے اور10 کلو کیڑوں سے متا ثرہ کھجوروں کو موقع پر تلف بھی کیا گیا جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔