برسبین (مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کرلی۔برسبین کے گابا سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کینگروز کو 8 رنز سے ہرایا، ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کی تھی۔آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں یہ میچ جیتنے کیلئے 216 رنز کا ہدف ملا تھا جبکہ 207 رنز بناکر پوری ٹیم کو ویسٹ انڈین بولرز نے آوٹ کلاس کردیا۔ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبورن میں شروع ہوگی۔
برسبین ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں 27 سال بعد تاریخی فتح
















