ثانیہ مرزا سے علیحدگی،شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،شوبز رپورٹر)ٹٹ گئی تڑک کرکے،ثانیہ مرزا سے علیحدگی،شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

شعیب ملک نے دوسری شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے ثنا جاوید نے دلہن کا لباس ،شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے،قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میںالحمداللہ لکھا اورقرآنی آیت بھی شیئر کی،قرآنی آیت کا ترجمہ ”اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے“۔

ادھر خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاثنا اور شعیب کی شادی تقریب کراچی میں ہوئی ،دوستوں ،قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔