واشنگٹن:(بیورورپورٹ)”پاک آرمی دنیا کی9ویں طاقتور فوج“ عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے فہرست جاری کردی۔
انٹرنیشنل ویب سائٹ گلوبل فائر پاور کی جانب سے جاری افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ میں پاکستانی فوج 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستانی فوج کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے،رواں برس کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ،دنیا کی طاقتور ترین افواج رکھنے والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست امریکہ ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.0699 ہے۔
روس دوسرے، چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر موجود ہے،جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں،سب سے کمزور ترین افواج والے ممالک میں سرینیم 143ویں، ملڈووا 144 ویں اور بھوٹان 145ویں نمبر پر موجود ہیں۔
”پاک آرمی دنیا کی9ویں طاقتور فوج“ ،امریکہ سرفہرست
















