ڈیووس:(مشرق نیوز)وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کرچکا ، آئینی ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دیں گے،ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ذمے داری ہے،عوام 8 فروری کو اپناحق رائے دہی استعمال کرکے آئندہ 5 سال کےلئے حکومت کاانتخاب کریں گے، معیشت کی بحالی ترجیح ، اقتصادی اصلاحات ناگزیر ہیں،عمران خان اپنے سیاسی خیالات نہیں ،جلاو¿ گھیراو¿ پر اکسانے کی وجہ سے جیل میں بند ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ”سی این بی سی“ کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاانتخابات سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، الیکشن 8 فروری کو اپنے وقت پر ہوں گے، پاکستان میں عبوری جمہوریت ،عبوری جمہوریتوں کو داخلی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے،نہیں کہہ رہا مثالی جمہوریت میں رہ رہے ہیں تاہم کچھ خدشات موجود ہیں، جتنا ہو سکے گا کوشش کریں گے لوگوں کو مستقبل کی قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہاعمران خان اپنے سیاسی خیالات نہیں ،9 مئی فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور اپنے کارکنوں کو جلاو گھیراو پر اکسانے کی وجہ سے جیل میں بند ہیں، کسی بھی مستحکم جمہوری ملک میں ہنگامے و انتشار قابل برداشت نہیں ہوتا، قانون و نظام انصاف اپناراستہ اختیار کرے گا،پرتشددروئیے کےساتھ قانون سے نمٹا جاتا ہے، جیسا امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث افراد کےساتھ سلوک کیا گیا، بےگناہ نہیں بلکہ جلاو گھیراو میں ملوث لوگ جیل میں ہیں تو میں ناانصافی نہیں سمجھتا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاانتخابات میں بین الاقوامی مبصرین ہوں گے، میڈیا رپورٹنگ کرے گا پتہ چل جائےگا الیکشن دھاندلی زدہ ہوئے یا شفاف، پاکستان میں میڈیا مغربی ممالک سے زیادہ آزاد ہے اگر آپ موازنہ کریں تو غالباً مغربی میڈیا پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ پابندیاں ہیں،معیشت کی بحالی ترجیح ہے، اقتصادی اعشاریوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کےلئے اصلاحات کاعمل ناگزیر ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کےخلاف پاکستان کا مضبوط موقف ہے،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی بہت ضروری تھی،4،5دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سکیورٹی کےلئے خطرہ تھے،افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوا جو غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگ گیا، نتیجے میں نہ صرف خطے بلکہ مشرق وسطی پر بھی مضمرات مرتب ہوں گے، اسلحہ رقوم کےلئے تمام غیرریاستی عناصر کو فروخت کیا جائے گا،نمٹنے کےلئے جامع پالیسی ہونی چاہیے، غیر ریاستی عناصر جہاں کہیں بھی ہوںسب کو غیرقانونی قرار دےکر حوصلہ شکنی اورمعاشی سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانی چاہیے، اب پاکستان صرف قانونی دستاویزات رکھنے والا داخل ہوگا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستان کی چین کےساتھ تعلقات کی تاریخ ہے ، عام انتخابات کے بعد پاکستان کے معاشی و سیاسی استحکام کے نتیجے میں ترقی کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
دریں اثنا عالمی اقتصادی تعاون فورم کے دوران پاتھ فائنڈرز بریک فاسٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاپاکستان بہترین محل وقوع کے لحاظ سے اہم تجارتی سنگم پر واقع ہے، طرزحکمرانی بتدریج بہتر ہو رہا ہے، حکومتی اخراجات میں کمی لانا ،آمدنی میں اضافہ بنیادی مقصد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، ٹیکس وصولی بڑھانے ، آمدنی میں اضافے کےلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان ای سی او کااہم رکن اور24 کروڑ آبادی والا عظیم ملک ہے ،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان کسی ایک مذہب اورزبان کا ملک نہیں مختلف قومیں بستی ہیں،گورننس چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں ،ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے کےساتھ مو¿ثر طرز حکمرانی کے ذریعے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سالانہ 50 ہزار نوجوان گریجویٹ فراہم کر سکتے ہیں،مکمل یقین ہے فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت مثبت اندازمیں اقدامات کرے گی،عالمی اقتصادی فورم اور پاتھ فائنڈرز گروپ کے ساتھ شراکت داری مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
مزید برآں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈے کروو نے ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار،اعلیٰ سطح پر بات چیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ ،تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















