سنی لیون کا ہم شکل اے آئی روبوٹ متعارف

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا شخصیات، اسپورٹس شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیون جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیون نہیں بلکہ ان کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔ویڈیو میں سنی لیون کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے۔دوسری جانب روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے سنی لیون کی اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی تیار کرلیا ہے، اب دنیا بھر میں موجود مداح کسی بھی وقت سنی لیون کی روبوٹ سے بات کرسکتے ہیں اور اداکارہ کی روبوٹ فوری طور پر مداحوں کو جواب دے گی۔اس کے علاوہ مداح سنی لیون کی روبوٹ کو آڈیو کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اس کیلئے مداح کو ماہانہ کچھ رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔