عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز چھاپنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عام انتخابات کیلئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائیگی۔