آک لینڈ (مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاتون فیلڈ امپائر نے فرائض انجام دئیے۔5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن نے بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔کم کاٹن کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، اس سے قبل خاتون امپائر نے اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔
پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات
















