پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

آک لینڈ (مشرق نیوز) پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 226 رنز بنائے لیکن پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 2 اوورز قبل ہی 180 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔