لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہاہے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ9مئی کے ملزموں کی حوصلہ افزائی،ثابت ہوا لاڈلہ عزیز ہے۔
رانا ثنا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اندر الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں رہی، فیصلہ قانون کی ہار ،قانون شکن کی جیت ہے او ثابت ہوا لاڈلہ عزیز ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا ”کیس“ نہیں ”فیس“اور ثاقب نثار دور کی یاد تازہ ہوگئی ،الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا،پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کرنے والوں کے سہولت کاروں کو سلام ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ملزموں کی حوصلہ افزائی،ثابت ہوا لاڈلہ عزیز ہے:رانا ثنا
















