صوابی ،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے دارالحکومت میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہرپر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، حملے میں قاری مہرمحفوظ رہے،قاری مہر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
صوابی:پی ٹی آئی رہنماقتل،کوئٹہ ،امیدوار قاتلانہ حملے میں محفوظ
















