لاپتہ افراد کے نام پر پاکستان کو بدنام کیا جا رہا ہے: جان اچکزئی


کوئٹہ: (بیورورپورٹ)وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاہے لاپتہ افراد کے نام پر پاکستان کو بدنام کیا جا رہا ہے،ملک میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا مسنگ پرسن پر کیاجانےوالا پراپیگنڈا ناکام ہوچکا ،رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ،کچھ عناصر ریاست کےخلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں،صوبائی وزیر نے کہاامریکہ 5 ،یوکے میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگ لاپتہ ہیں،کالعدم تنظیمیں لوگوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں لکھواتی ہیں۔