بھٹو صدارتی ریفرنس کی مزید سماعت فروری کے آخر میں ہوگی:عدالت عظمیٰ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھٹو صدارتی ریفرنس کی مزید سماعت فروری کے آخر میں ہوگی،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا عدالت خواجہ حارث کا نام بطور عدالتی معاون واپس لیتی ہے،فریقین میں سے کسی نے صلاح الدین کے عدالتی معاون ہونے پر اعتراض نہیں کیا،کوئی وکیل یا معاون نجی ٹی وی کی ریکارڈنگ یا شفیع الرحمن رپورٹ مانگے تو دی جائے۔

عدالت عظمیٰ نے کہاآئندہ انتخابات کے پیش نظر اہم معاملات مقرر ہیں ،عدالت ریفرنس کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے ،مزید سماعت فروری کے تیسرے ہفتے ہوگی۔