آک لینڈ (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آک لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو آک لینڈ میں کھیلا جائیگا، شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیات کریں گے جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا، پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا آک لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز
















