پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کو مکمل فعال کرنا چاہتے ہیں :ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 36 واں اجلاس منعقدہوا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 35 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی ری سٹرکچرنگ کیلئے پی سی ون کی منظوری کے علاوہ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کا ایک نیا اکانٹ کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کو ہر سال کروڑوں روپوں کے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے بلا سود قرضوں کی شرح میں واضح اضافہ لانے کیلئے مختلف شہروں میں روڈ شوز کئے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کو مکمل فعال کرنا چاہتے ہیں۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر پالیسی کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر ظہور حسین، ڈی جی مدثر ریاض ملک و دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سوشل ویلفیئر پالیسی کا پہلا ڈرافٹ صوبائی وزیر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش کیا گیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ 75سال میں پہلی بار مرتب ہونے والی سوشل ویلفیئر پالیسی کا مقصد کمزور طبقوں کا تحفظ و بحالی ہوگا۔سوشل ویلفیئر پالیسی کے ذریعے نئے اداروں کے قیام اور موجودہ اداروں کے استحکام میں مدد ملے گی۔ سوشل ویلفیئر پالیسی آئین پاکستان،ایس ایس ڈی مقاصد ودیگر قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سوشل ویلفیئر پالیسی محکمہ سوشل ویلفیئر کی سمت کا تعین کرے اور سروسز میں بہتری لائے گی۔ سوشل ویلفیئر پالیسی کے تحت صنعت زاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ سوشل ویلفیئر پالیسی کے تحت ہو ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں مربوط ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ سوشل ویلفیئر پالیسی کے تحت ڈیپارٹمنٹل کیپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی۔سوشل ویلفیئر پالیسی کے تحت ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیکرٹری اور ڈی جی سوشل ویلفیئر کی کاوش کو بے حد سراہا۔سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین نے کہاکہ پالیسی کے ذریعے دیگر سرکاری اداروں اور این جی اوز کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سوشل ویلفیئر پالیسی وضع کریں گے۔
















