لاہور (مشرق نیوز) دورہ آسٹریلیا کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اسٹار اسپنر ابرار احمد کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فاسٹ باولر نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے انجری کی نوعیت سنگین ہوگئی اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ابرار نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فاسٹ بولر شیاٹیکا نامی درد میں مبتلا ہیں، یہ ایک ایسی طبی حالت جس میں ٹانگ میں درد اور جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابرار نے سب سے پہلے بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنے دائیں کولہے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں سیاٹیکا کی تشخیص ہوئی۔طبی عملے نے سپنر کیلئے انجری سے صحت یاب ہونے کیلئے ایک پلان تیار کیا جس میں انہیں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ابرار کی انجری کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، غفلت برتنے کا انکشاف
















