کوئٹہ (مشرق نیوز) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے لوگوں کےلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں،کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ کہیں نہیں ملا، یہ پیار زندگی بھر ساتھ رہے گا۔وہ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ کہیں نہیں ملا، یہ پیار زندگی بھر ساتھ رہے گا، کرکٹ اکیڈمی لانا چاہتا ہوں جس کیلئے حکومت بلوچستان کی مدد کی ضرورت ہوگی۔احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے، مواقع کی کمی رہی ہے، انشا اللہ آنے والے دنوں میں اپنی اکیڈمی لانا چاہتا ہوں، مجھے اپنی اکیڈمی کیلئے زمین اور انفرا سٹرکچر کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ یہاں سے زیادہ سے زیادہ پلیئرز پی ایس ایل میں کھیلیں، ہمیں یہاں سے کرکٹ کے سپر سٹارز نکالنے ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ کیلئے جو ہو سکا وہ کروں گا۔اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ احمد شہزاد کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
بلوچستان کے لوگوں کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں: احمد شہزاد
















