لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے دوران نمائشی میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین کے 3 نمائشی میچز کرائے جائیں گے، پی سی بی ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نمائشی میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرائے جانے کا امکان ہے ، میچز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا ، 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین ٹیموں کے 3 نمائشی میچز کرانے کا فیصلہ
















