لاہور: (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے چاہے اقوا م متحدہ، او آئی سی سے قرارداد منظور کرا لےں انتخابات8فروری کو ہی ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا لاہور میں آپ سے ملاقات پرخوشی ہے،کافی دنوں سے گھوم رہے ہیں، لاہور میں جتنا کام کرنے کی ضرورت ہے اتنا پورے پاکستان میں کرنے کی ضرورت نہیں، عوامی مسائل کی بجائے اشرافیہ کی طرف توجہ ہوتی ہے،بلاول بھٹو نے کہا مہنگائی ،غربت کا مسئلہ حل ،الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، الیکشن ہر صورت 8 فروری کو ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا پتھر پر لکیر ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے،برابری کی سیاست پر یقین ، ملک میں آزادانہ ،منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں، پیپلزپارٹی ہر طبقے کی نمائندہ جماعت ہے،لاہور ہمارا ہے، یہیں سے سفرشروع کر رہا ہوں، شہبازشریف نے عوام کو نمائندگی نہیں دی، دوسری جماعتیں وعدے کر کے حکومت میں آکر کچھ نہیں کرتیں۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا جو وعدے سندھ میں کئے وہ اب پورے ہوتے جا رہے ہیں، منشور میں 10 نکاتی ایجنڈا دیا ،پلان موجود ہے، ن لیگ،پی ٹی آئی اپنے قائدکو جیل سے بچانے کیلئے الیکشن لڑرہی ہیں،میرا ایجنڈا عوامی ہے۔
دریں ثنابلاول بھٹو زرداری این اے 127فیصل ٹاﺅن میں سماجی رہنما اور رکن امن کمیٹی سید علی مہدی شاہ کی رہائشگاہ گئے، مختلف امام بارگاہوں کے متولیان ،شیعہ برادری کے رہنماﺅں سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چاہے UN،OICسے قراداد منظور کرالیں الیکشن8فروری کو ہی ہوں گے،بلاول
















