:( )طیارہ حادثہ، ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2 بیٹیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
51 سالہ کرسچن اولیور کا اصلی نام کرسچن کلیسپر تھا 10 اور 12 سالہ بیٹیوں کے ساتھ چھوٹے طیارے میں اڑان بھری ۔
پولیس کے مطابق بدقسمتی سےکچھ ہی دوری پر جا کر طیارے کو حادثہ پیش آیا اور وہ کیریبین کے سمندر میں جاگرا۔
حادثے میں اداکار ،دونوں بیٹیوں سمیت پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا،لاشوں کو مقامی غوطہ خوروں اور ماہی گیروں نے ریسکیو کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے بھی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
طیارہ حادثہ، ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور 2 بیٹیوں سمیت ہلاک
















