اسلام آباد(بیورورپورٹ)کابینہ ڈویژن نے 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری چھٹی 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی، محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی،14اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبی کی چھٹی منائی جائے گی جبکہ 9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔
کابینہ ڈویژن نے 2024 میں ہونےوالی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا
















