کرسٹیانو رونالڈو کا گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالا ایتھلیٹ بننے پر خوشی کا اظہار

لزبن (مشرق نیوز) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایتھلیٹ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ انیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔ا±نہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اعزاز حاصل کرنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا ہے۔گوگل کی تاریخ کا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ایتھلیٹ بننا کرسٹیانو رونالڈو کیلئے کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے 615 ملین فالوورز ہیں جبکہ ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کے انسٹاگرام اکاونٹ پر 495 ملین فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ مردوں میں فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے رواں سال بھی 50 متاثر کن گول کیے ہیں۔