ریما خان مولانا طارق جمیل سے ملنے پہنچ گئیں، بیٹے کے انتقال پر تعزیت
لاہور (مشرق نیوز) فلم سٹار ریما خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کی۔ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویرانہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب اور ان کے اہل خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔
















