کینبرا (مشرق نیوز) پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کیخلاف 4 روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز بنالئے،شان مسعود 156رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،بابر اعظم 40 اور عبد اللہ شفیق 38رنز بنا سکے ،سرفراز احمد نے 41 رنز سکور کئے۔ کینبرا کے مانوکا اوول گراﺅنڈ میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، امام 9 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔سابق کپتان بابر اعظم 40 اور سعود شکیل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد نے 41 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 156 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔
پرائم منسٹر الیون کیخلاف چار روزہ میچ، پاکستان نے 324 رنز بنالئے
















