اداکاری کی نسبت میری ناک کی زیادہ پہچان ہے: افتخار ٹھاکر

لاہور (مشرق نیوز) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ انسان خدا کی بہترین تخلیق ہے ، میری اداکاری کے برعکس میری ناک کی زیادہ پہچان ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاںیہ عام ہے کہ لوگوں کے چہروں کے نقوش میں عیب تلاش کئے جاتے ہیں ، سفید اور سیاہ رنگت کی بات ہوتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں خدا کی ذات نے سب چہرے انتہائی خوبصورت بنائے ہیں اور ہمیں کسی دوسرے شخص میں عیب تلاش نہیں کرنے چاہئیں۔ خدا کے نزدیک وہی انسان بہتر ہے جس کی سیرت اچھی ہے ۔