مذاکرات کامیاب،پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال

کراچی : ( ) ایف بی آر نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیئے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاوئنٹس کی بحالی ممکن ہوئی۔

جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کےتمام اکاؤنٹس بحال کرنےکےاحکامات جاری کردیئے گئے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلےکےحل کیلئے مسلسل رابطےمیں رہا۔