عمران،بشری کاپہلانکاح غیرشرعی، غیرقانونی ،فراڈ پرمبنی تھا،مفتی سعید،عون چودھری کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مفتی سعید اور عون چودھری نے عمران خان،بشریٰ کے نکاح کو غیر شرعی وغیر قانونی قراردےدیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیرشرعی نکاح کیس پرسماعت ہوئی،سول جج قدرت نے مفتی سعید سے پوچھا اردو میں بیان قلمبند کرائیں گے؟ مفتی سعید نے کہااردو میں ہی اپنا بیان ریکارڈ کرواو¿ں گا،مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل حلف اٹھایا اورکہا میری عمر 62 سال ہے، چھترپارک میں ندوت العلما میں پڑھاتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی سے اچھے تعلقات تھے ، پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ممبربھی تھا، یکم جنوری 2018 کو چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا بشریٰ سے لاہور جاکر نکاح پڑھوانا ہے،جج نے مفتی سعید سے سوال کیا آپ صفحہ دیکھ کرپڑھ رہے ہیں؟ لکھا ہوا پڑھنا جھوٹ ہوتا ہے، صفحہ ہٹا دیں اور زبانی بیان ریکارڈ کرائیں۔

مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر میں ڈیفنس لاہورگیا، لاہور میں بہت لوگ تھے، بشریٰ کی بہنیں بھی تھیں، بشریٰ کی بہن سے پوچھا کیا نکاح کے شرعی لوازمات پورے ہیں؟ تو خود کوبشریٰ کی بہن ظاہرکرنےوالی خاتون نے کہانکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔

عدالت نے سوال کیا عدت کے معاملے پر آپ نے بشریٰ سے خود کیوں نہیں پوچھا؟ مفتی سعید نے کہاہمارے ہاں خاتون سے ایسا کچھ پوچھا نہیں جاتا، بشریٰ ،چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح میں نے پڑھا دیا تھا، نکاح پڑھانے کے بعد عمران ،بشریٰ بنی گالہ میں رہائش پذیر ہوگئے،مفتی سعید کے مطابق فروری 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی نے دوبارہ رابطہ کیا، مجھے بتایا گیا چیئرمین پی ٹی آئی ،بشریٰ کا نکاح دوران عدت ہوا،جج نے سوال کیا کس نے رابطہ کیا دوبارہ نکاح پڑھانے کیلئے؟ ۔

مفتی سعید نے کہا مجھے یاد نہیں مجھ سے کس نے دوبارہ رابطہ کیا تھا۔

عمران خان کے سابق قریبی دوست عون چودھری نے اپنے بیان میں کہا میرے سامنے مفتی سعید نے بشریٰ سے پوچھا توبشریٰ نے بتایا مجھے طلاق ہوچکی، شرعی لوازمات پورے ہیں لہٰذا نکاح پڑھا دیا جائے،میڈیا پر آگیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ سے شادی ہوچکی، میڈیا پرمعلوم ہوا دوران عدت نکاح ہوا تو خاموشی اختیارکرلی، عمران ،بشریٰ کا فروری میں دوبارہ نکاح پڑھایا گیا، میڈیا پرشورمچا دوران عدت نکاح ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاموش رہیں، عدت پوری ہونے پردوبارہ نکاح کرلیں گے۔

عون چودھری نے مزید کہا بشریٰ نے مجھے بتایا عدت1 4 سے18 فروری کے درمیان پوری ہورہی تھی، پھر دوسرا نکاح بنی گالہ میں فروری 2018 میں پڑھایا گیا اس وقت میں موجود تھا،نکاح کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، میں اورزلفی بخاری دونوں دوسرے نکاح کے گواہ تھے،چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ سے شادی کرنا چاہتے تھے، انہوں نے مجھے کہا بشریٰ سے نکاح ہوا تو وزیراعظم بن جاو¿ں گا، پہلا نکاح دوران عدت جان بوجھ کر کیا،پیشگوئی کے زیر اثر پہلانکاح غیرشرعی، غیرقانونی اور فراڈ پرمبنی تھا،بعد ازاں عدالت نے مفتی سعید اور عون چودھری کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پرکیس کے تیسرے گواہ لطیف کو طلب کرلیا۔