اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے لیزر سٹی باﺅلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 3 جنوری تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
سولہویں نیشنل ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے شروع ہو گی
















