پوری دنیا جھوٹی، صرف اسرائیل سچا ہے؟امریکی ماڈل کاسوال

نیویارک(ایم این پی)معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل ہی سچا ہے،باقی دنیا کیا جھوٹی ہے؟۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انسٹا سٹوری میں اسرائیل کےخلاف بیان جاری کرتے ہوئے امریکی ماڈل نے کہااسرائیل ہر فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہتا ہے اور اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اسرائیل اسے یہود دشمن کہتا ہے۔

امریکی ماڈل نے سوال کیا تو کیا پوری دنیا جھوٹی اور غلط ہے؟ صرف اسرائیل سچا اور صحیح ہے؟