ریڈنگ میں تاخیر سے لوٹ مار،صارفین سے اربوں کی اوور بلنگ کا بڑا سیکنڈل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ریڈنگ میں تاخیر سے لوٹ مار،بجلی صارفین سے اربوں کی اوور بلنگ کا بڑا سیکنڈل سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں اضافی وصول کیے گئے ،اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کیے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہو گئی، تمام تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں،تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا،لیسکو ،حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔ ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کےلئے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا،پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کی بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی،ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ پررپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرےگا۔